کولگام: جموں و کشمیر میں محکمہ باغبانی ان دنوں ہارٹیکلچر کو فروغ دینے کے لیے کافی سرگرم ہے۔ اسی سلسلے میں ہارٹیکلچر ڈائریکٹر کولگام جی آر میر نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ ڈایریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر جی آر میر نے ہوم شالی بُگ کے فرصل، ہانگل بُچھ اور دیگر علاقوں میں صوتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے یہاں باغ مالکان سے جانکاری حاصل کی اور انہیں مختلف ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے باغ مالکان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ محکمہ کی ایڈوایزری پر عمل کریں۔ ان کے ہمراہ ہارٹیکلچر محکمہ کے آفیسران اور فیلڈ عملہ موجود تھے۔
ڈریکٹر ہارٹیکلچر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو ہر ہمشہ محکمہ کی طرف سے دی گئی آیڈوزی پر عمل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کی ٹیم ہر کسی ضلع میں اس بیماری سے متعلق بیداری پیدا کر رہا ہے۔ اس طرح کی بیماری موسمیاتی تبدیلی کا باعث بھی ہوتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کسانوں کو زیادہ گھبرانے کی ضرورت نہں ہے اور موسمیاتی تبدیلی کے باعث اس طرح کی پودوں اور فصلوں میں بیماری ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان بے فکر رہیں۔
یہ بھی پڑھیں:DDC Changa Nadeem Sharief ڈی ڈی سی ندیم شریف کے ہاتھوں اسمارٹ کلاس اور کمپیوٹر لیب کا افتتاح
ڈایریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر نے کہا کہ اب وہ دور ختم ہو گیا جب کیڑے مار ادویات غیر معیاری ہوتے تھے لیکن آج زمینی سطع پر ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اب جنوبی کشمیر کے کولگام کاڈر علاقے میں ایک لیب ٹسکٹینگ بھی شروع کی جائے گی جس میں تمام ادویات کی مکمل چانچ پڑتال ہوگی۔