ETV Bharat / state

G R Mir visit Pulwama کشمیر محکمہ باغبانی کے ڈائرکٹر غلام رسول میر نے ضلع پلوامہ کا دورہ کیا

کشمیر محکمہ باغبانی کے ڈائریکٹر غلام رسول میر نے ضلع پلوامہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے میوہ باغات کا معائنہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ محکمہ کے افسران سے بات چیت کی۔ وادی کشمیر میں گزشتہ چند دنوں سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈی ایچ کے جی آر میر نے ضلع پلوامہ کا دورہ کیا

author img

By

Published : Apr 29, 2023, 5:13 PM IST

ڈی ایچ کے جی آر میر نے ضلع پلوامہ کا دورہ کیا

پلوامہ: وادی کشمیر میں رواں سال کے آغاز میں اگرچہ موسم کافی اچھا دیکھنے کو ملا تھا لیکن اب موسم میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے۔ علاقے میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارشوں کی وجہ سے سیب کی باغات کو نقصان پہنچنے کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ سال کے آغاز پر بہتر موسم دیکھنے کو ملا جبکہ دیگر میوہ جات کی طرح سیب کے باغات میں بھی وقت سے پہلے ہی شگوفے نکل آئے تھے تاہم موسم خراب ہونے کی وجہ سے اب میوہ جات کو نقصان پہنچانے کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ اس وقت اگرچہ میوہ جات کے لئے ایک اچھی دھوپ ہونا ضروری ہے لیکن سرد موسم رہنے کی وجہ سے فصلوں کی پیدوار میں کمی کا اندیشہ ہے۔

اس ضمن میں محکمہ باغبانی کے ڈائریکٹر غلام رسول میر نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محمکہ باغبانی کی جانب سے پہلے ہی کسانوں کے لئے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ تاہم وہ ایڈوائزری موسم ٹھیک رہنے کی صورت کے لئے ہیں۔ تاہم جب موسم میں کس قسم بھی تبدیلی آجاتی تو اس وقت محمکہ کسانوں کے لئے موسم کی تبدیلی کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کررہا ہے تاکہ کسانوں کو نقصان نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں:Developmental Works in Zangir Baramulla زنگیر کے باشندے تعمیر و ترقی کی رفتار سے مطمئن

انہوں نے کہا کہ اس وقت بارش کا سلسلہ جاری ہے اس کے لئے ہم نے ایڈوائزری جاری کی ہے۔اگر ژالہ باری ہوتی ہے تو اس کے لئے بھی ایڈوائزری جاری کی جاچکے ہیں۔ کسان کن ادویات کا استعمال کرسکتے اور اپنے میوہ جات کو بچا سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.