پولیس کے ترجمان کے مطابق ڈی جی پی وہاں سکیورٹی فورسز کو گزشتہ روز ملی بڑی کامیابی پر ان کی ستائش کرنے کے لیے گئے تھے۔
' نواکدل تصادم سکیورٹی فورسز کے لیے ایک بڑی کامیابی' ڈی جی پی نے گزشتہ روز سرینگر کے نواکدل علاقے میں ہوئے تصادم کے دوران حزب المجاہدین کے دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کیے جانے کو سکیورٹی فورسز کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ انہوں نے اس آپریشن کے لیے اہلکاروں کی تعریف کی۔ ' نواکدل تصادم سکیورٹی فورسز کے لیے ایک بڑی کامیابی' ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ 'ڈی جی پی نے سی آر پی ایف، جموں و کشمیر پولیس اور دیگر سینٹرل آرمڈ پولیس فورس ( سی اے پی ایف) کے درمیان تال میل کی ستائش کی۔ گزشتہ روز دلباغ سنگھ بدامی باغ میں واقع آرمی ہسپتال میں تصادم میں زخمی ہوئے پولیس اہلکاروں کی خیروعافیت پوچھنے گئے تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک حریت کے صدر اشرف سحرائی کے فرزند جنید سحرائی کے علاوہ شیخ طارق نواکدل تصادم میں ہلاک ہوئے تھے۔ یہ دونوں حزب المجاہدین عسکری تنظیم سے تعلق رکھتے تھے۔