منڈی: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں واقع گورنمنٹ گرلز ہائی سکنڈری اسکول میں محکمہ صحت کی جانب سے نیشنل ڈی ورمنگ ڈے کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پرڈاکٹروں نے طلبا کو صحت بیداری کو لے کر کئی اہم مشورے دئیے۔ پروگرام کا افتتاح تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے نائیب تحصیلدار منڈی کے ہاتھوں کیا گیا۔
اس موقعے پر بلاک میڈیکل آفیسر منڈی ڈاکٹر نصرت النساء بھٹی, پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول منڈی انجو رشی کے ہمرہ دیگر اسکول کا عملہ و محکمہ صحت کا عملہ موجود رہا۔ دوران پروگرام مقررین کی جانب سے "ڈی ورمنگ ڈے" پروگرام کے فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے اسکول کی بچیوں کو اہم جانکاری فراہم کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ "ڈی ورمنگ ڈے" سال میں دو مرتبہ دس فروری اور دس اگست کو منایا جاتا ہے۔ جس دوران سکولی بچوں کو البینڈازول، آئرن، فولک ایسڈ دی جاتی ہیں۔ کیونکہ البینڈازول بچوں کے بیٹ کے گیڑوں کو مارنے کے لیے نہایت ہی مفید ہے۔ چونکہ پیٹ کے کیڑوں کی وجہ سے بچے کمزور ہوجاتے ہیں اور وہ سہی سے کھانہ نہیں کھا پاتے جس کے سبب پیٹ کے کیڑے بچوں میں سستی اور کمزوری کی اہم وجہ ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Celebrations held in Budgam عالمی یوم قبائل کے موقع پر بڈگام میں تقریبات کا انعقاد
وہیں پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول منڈی نے کہا کہ آج بچیوں کو البینڈازول کھلائی گئی ہے جس کے بعد آئیدہ بھی آئرن، فولک ایسڈ صحت کی تندرستی کے لیے تمام بچوں کو فراہم کی جائیں گی۔