ETV Bharat / state

ڈپٹی کمشنر اننت ناگ نے قرنطینہ مرکز کا دورہ کیا - بنگلہ دیش

ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ان طلبہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ بشیر احمد ڈار کے فرزند بھی موجود ہیں۔ جو بنگلہ دیش میں ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کر رہے ہیں۔

deputy commissioner anantnag visits quarantine center at pahalgam
ڈپٹی کمشنر اننت ناگ نے قرنطینہ مرکز کا دورہ کیا
author img

By

Published : Mar 23, 2020, 11:20 PM IST

ضلع انتظامیہ اننت ناگ کی جانب سے بنگلہ دیش سے واپس آئے پچاس طلبہ کو احتیاطی طور پر طبی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

مذکورہ طلبہ کو سیاحتی مقام پہلگام میں نہایت ہی صاف ستھرے اور صحت بخش ماحول میں قائم کئے گئے قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اننت ناگ نے قرنطینہ مرکز کا دورہ کیا

بیرونی ریاست سے واپس آنے کے بعد ان طلبہ کی باضابطہ طور پر اسکریننگ کی گئی جس کے بعد تمام پچاس طلبہ کو طبی نگہداشت میں رکھنے کے لئے اننت ناگ سے پہلگام روانہ کیا گیا۔

ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ان طلبہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ بشیر احمد ڈار کے فرزند بھی موجود ہیں۔ جو بنگلہ دیش میں ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کر رہے ہیں۔

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ نے کہا کہ انتظامیہ کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات سے نمٹنے کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے سولہ مقامات پر کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کے لئے طبی نگہداشت کے مراکز قائم کئے جائیں گے اور ان تمام مقامات کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قصبہ کے گنجان آبادی والی جگہوں پر سینیٹیشن مہم چلائی جائے گی۔

ڈار نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے بلاک سطح پر پہلے ہی کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں۔ جہاں بارہ طبی عملہ کو دس جدید سہولیات سے لیس ایمبولینس کے ساتھ تعینات رکھا گیا ہے۔ یہ عملے بیرونی ممالک کا سفر کرکے لوٹے ہوئے افراد کی نشاندہی پر خاص نظر بنائے رکھے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.