اس تعلق سے کولگام کے دیوسر علاقے میں بیداری پروگرام میں کسانوں کو کاشتکاری کی معلومات فراہم کی گئی۔ اس پروگرسم میں یہ بتایا گیا کہ کیسے وقت برف باری کے موقعے پر سیب کے درختوں کی حفاظت کی جائے، عموماً برفباری کی وجہ سے سیب کے درختوں کی ٹہنیاں ٹوٹ جاتی ہے جس سے سیب کسانوں کو نقصانات ہوتے ہیں۔
ہاٹیکلچر کی جانب سے باغوں میں شاختراشی کے نئے ہنر سکھائے جا رہے ہیں اور سیب کے درختوں کو محفوظ بنانے کے لیے تکنیک بتائی جارہی ہے۔
اسی کھڑی کے پیش نظر دیوسر علاقے کے مختلف گاؤں میں محکمہ کی طرف سے درختوں کی شاختراشی کے بارے میں محکمہ ہاٹیکلچر اور کسان وگیان کیند سے آیے ہوئے ماہر سائنسدان کسانوں کو نئی جانکاری دیے رہے ہیں، اور جانکاری پروگرام میں محکمہ کی طرف سے زمیندار بھائیوں کو مرکزی حکومت کی اسکیمات کے بارے میں بھی آگاہ کیاگیا۔
محکمہ کے چیف ہاٹیکلچر آفسر مشتاق احمد وانی نے کہا کہ' محکمہ کی طرف سے ایسے پروگرام مزید بھی کیے جایں گے'۔