ڈوڈہ: ووٹروں کے ناموں کا اندراج ، ووٹر لیسٹوں میں نام ،پتے کی تصیح اور غلطی سے پاک بنانے کے ارادے سے سمری ریویژن ایکسپریس کو ہری جھنڈی دیکھائی گئی ۔DEO Doda flagged off SVEEP Express for mass awareness during ensuing Special Summary
یکم اکتوبر 2022 کو یا اس سے پہلے 18 سال کی عمر کے لڑکے اور لڑکیوں کے نام کا اندراج کرنے کے مقصد سے، ضلع الیکشن آفیسر ڈوڈا ویشیش پال مہاجن (جے کے اے ایس) نے آج پرچم کشائی کی۔ آج صبح یہاں ڈی سی آفس سے "SVEEP ایکسپریس" روانہ کو کیا گیا۔اس موقع پر ایس ایس پی ڈوڈہ، ڈی وائی ڈی ای او ڈوڈہ امریش کوتوال، نوڈل آفیسر ایس وی ای پی انوپ کمار، ای این ٹی ڈوڈہ انگریز سنگھ کے علاوہ الیکشن کمیشن کے دیگر اہلکار موجود تھے۔
ڈی ای او ڈوڈہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نوڈل آفیسر ایس وی ای پی کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ایس ایس آر-2022 کے تحت طے شدہ تمام سرگرمیوں پر مکمل طور پر عمل کیا جائے۔ اس کے علاوہ ووٹروں لیسٹ میں نام اندراج کرانے سے رہ جانے والے لوگوں کو اس سلسلے میں آگاہ کرنا ہے۔اس کے علاوہ جن کی عمر 18 سال ہو چکی ہے ان لڑکے اور لڑکیوں کے نام ووٹر لیسٹ میں اندراج کراناہے۔ یکم اکتوبر 2022 کو اپنے BLOs سے رابطہ کریں یا www.nvsp.eci .in پر درخواست دیں تاکہ انہیں ترجیحی بنیادوں پر ووٹر کے طور پر رجسٹر کیا جائے۔
نوڈل آفیسر SVEEP نے بتایا کہ "SVEEP ایکسپریس" کو 15 ستمبر سے 25 اکتوبر تک آنے والے خصوصی سمری ریویژن 2022 کے سلسلے میں ضلع کے مقامی لوگوں میں بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا ہے۔اس کے تحت تمام رہ جانے والے ووٹرز کے ساتھ ساتھ یکم اکتوبر کو 18 سال کے ہو چکے افراد کے اندراج پر خصوصی زور دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Muslims Protest in Rajouri 'مسجد تعمیر کرنے کی اجازت نہ ملی تو احتجاج جاری رہے گا'
بتایا گیا کہ SVEEP ایکسپریس ضلع بھر کی ہر پنچایت، پٹوار حلقہ، گاؤں اور تعلیمی ادارے میں جائے گی۔ تمام مقامی لوگوں کو SSR-2022 کے بارے میں معلومات فراہم کرے گی۔اس کے علاوہ اپنے BLOs کے نام اور رابطہ نمبر بھی شیئر کرے گی۔ اس کے علاوہ خصوصی مہم کی تاریخوں کا شیڈول اور IEC کے دیگر انتخابی مواد بشمول انتخابی فارم جیسے 6,6B,7 اور 8 شیئر کریں گے اور مقامی لوگوں کو یہ فارم بھرنے کا طریقہ بھی دکھایا جائے گا۔