جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور کے جگانو پنچایت کے کروا گاؤں کے ایک وفد نے گزشتہ روز سڑک کے مسائل کے حوالے سے ضلع ڈپٹی کمشنر ادھم پور سے ملاقات کی۔
اس دوران مقامی لوگوں نے ضلع ڈپٹی کمشنر ادھم کو بتایا کہ گاؤں کے رہائشی کئی سالوں سے سڑک کے مسائل سے دوچار ہیں۔ محکمہ جنگلات نے جنگل سے سڑک کے لیے این او سی بھی دے دیا ہے تاہم اب تک متعلقہ محکمہ نے اس پر کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔
وفد کا کہنا تھا کہ وہ جس سڑک پر روزانہ سفر کرتے ہیں وہ خستہ حال ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو سفر کرنے میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، خاص طور پر اسکول جانے والے بچوں کو کئی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مزید پڑھیں:کٹھوعہ میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار
وہیں ڈپٹی کمشنر ادھم پور، اندو کنول چب نے اپنے دفتر سے باہر نکل کر وفد کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں یقین دلایا کہ مسائل جلد از جلد حل کیے جائیں گے۔