شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے اوڈینہ گاؤں کے لوگوں نے انتظامیہ سے گاؤں میں اے ٹی ایم مشین نصب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم بینکنگ کے معاملے میں گاؤں والوں کو آسانی فراہم ہوسکے۔
اس تعلق سے مقامی لوگوں کا کہنا ہے اوڈینہ آبادی اور رقبے کے لحاظ سے ایک وسیع علاقہ ہے اور اس سے کچھ دیہی علاقے بھی منسلک ہیں لیکن قریب میں اے ٹی ایم سروس نہیں ہونے کی وجہ سے گاؤں والوں کو کافی دور سفر کرنا پڑتا ہے۔
واضح رہے کہ اوڈینہ گاؤں سمبل سب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سے قریب 10 کلومیٹر کی دوری پہ واقع ہے لیکن اس علاقے میں کوئی اے ٹی ایم مشین نہیں ہونے کی وجہ سے یہاں کے لوگوں کو بینکنگ کے حوالے سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مقامی لوگوں کا انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ علاقے میں ایک اے ٹی ایم مشین نصب کی جائے تاکہ انہیں سہولت فراہم ہوسکے۔