ETV Bharat / state

Kingh Fahd University کنگ فہد یونیورسٹی کے وفد کا دورہ اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ - کنگ فہد یونیورسٹی آف پیٹرولیم اینڈ منرلز

سعودی عرب کی مشہور کنگ فہد یونیورسٹی آف پیٹرولیم اینڈ منرلز کے گریجویٹ طلبہ کے ایک وفد نے آج اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ کا دورہ کیا اور وہاں کے طلبا و طالبات سے ملاقات کی۔

کنگ فہد یونیورسٹی کے وفد کا دورہ اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ

author img

By

Published : Jul 5, 2023, 7:59 PM IST

کنگ فہد یونیورسٹی کے وفد کا دورہ اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ

اونتی پورہ: کنگ فہد یونیورسٹی آف پیٹرولیم اینڈ منرلز (KFUPM)، سعودی عرب کے گریجویٹ طلباء کے سفیروں کے ایک وفد آج اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں طلباء کو ان کی مکمل فنڈڈ گریجویٹ اسکالرشپ سے واقف کرانے کے لیے یونیورسٹی کا دورہ کیا اور تقریب میں کنگ فہد یونیورسٹی کے اندر داخلہ لینے والے طلبا کے لیے اہم معلومات فراہم کی ۔

اس موقعے پر یونیورسٹی کے وایس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رومشو، ڈین اکیڈمک افیئرز منظور احمد ملک، اور انچارج انٹرنیشنل افیئرز ڈاکٹر مونسہ قادری کے علاوہ طلباء کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی تقریب میں ڈاکٹر مونسہ قادری نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ کنگ فہد یونیورسٹی کے ایک سفیر طالب علم عاقب علی نے کنگ فہد یونیورسٹی میں تعلیمی معیار اور داخلہ لینے کے طریقہ کار پر مفصل روشنی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں: Appointment Letter to Slain pandit’s wife: ایل جی سنہا نے سنیل پنڈت کی اہلیہ کو تقرری نامہ سونپا

اس دوران یونیورسٹی کے وایس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رومشو نے اپنے صدارتی خطبہ میں انٹرنیشنل سطح پر تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلباء کو اپیل کی کہ وہ اپنے مستقبل کے لیے ایسی یونیورسٹی میں داخلہ لینے کے لیے من بنائیں اس موقع پر مقررین نے طلباء کے استفسارات کا جواب بھی دیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسلامک یونیورسٹی کے وایس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رومشو نے بتایا کہ یونیورسٹی اپنے طلباء کو ہایر ایجوکیشن کے حصولیابی کے لئے اس قسم کے پروگرام منعقد کر رہی ہے تاکہ یونیورسٹی کے طلبا کا مستقبل روشن بنایا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.