ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات: پانچویں مرحلے کے لیے امیدواروں کا اعلان - ضلع ترقی کونسل (ڈی ڈی سی) انتخابات

عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ (پی اے جی ڈی) نے ضلع ترقی کونسل (ڈی ڈی سی) انتخابات کے پانچویں مرحلے کے لیے نشستوں کی تقسیم کی فہرست جاری کر دی ہے۔

ڈی ڈی سی انتخابات: پانچویں مرحلے کے لیے امیدواروں کا اعلان

author img

By

Published : Nov 23, 2020, 7:44 AM IST

جموں و کشمیر میں آئندہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) انتخابات کے پانچویں مرحلے کے لیے عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ (پی اے جی ڈی) نے امیدواروں کی فہرست جاری کی۔

پی اے جی ڈی سات سیاسی جماعتوں کا اتحاد ہے جس نے مشترکہ طور پر انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ پانچویں مرحلے کے لیے نیشنل کانفرنس نے 8، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے 5، جے کے پی ایم کا ایک، پیپلز کانفرنس کے دو امیدوار کھڑے ہوئے ہیں۔

ڈی ڈی سی انتخابات: پانچویں مرحلے کے لیے امیدواروں کا اعلان
ڈی ڈی سی انتخابات: پانچویں مرحلے کے لیے امیدواروں کا اعلان

پی اے جی ڈی کی جاری کردہ فہرست کے مطابق پی ڈی پی نے دچنی پورہ اننت ناگ، رتھسن بڈگام، ارین بانڈی پورہ، حرمین 1 اور 2 شوپیان میں امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ نیشنل کانفرنس میں تجر شریف بارہمول، دیوسر اے اور بی کولگام، لیتر اور دادسارا پلوامہ، قادر آباد کپواڑہ اور واکورا اے، بی گاندربل سے امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔ پیرین کانفرنس کے امیدواروں کو پیرن پلن بارہمولہ اور راجور کپواڑہ سے کھڑا کیا گیا ہے جبکہ جے کے پی ایم نے ویسو اننت ناگ سے امیدوار کھڑا کیا ہے۔

واضح رہے کہ 28 نومبر کو ہونے والے انتخابات کے پہلے مرحلے میں این سی نے 21 امیدوار میدان میں اتارے ہیں جبکہ پی ڈی پی نے 4 اور پی سی 2 نے امیدوار کھڑے کیے تھے۔ یکم دسمبر کو ہونے والے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 27 امیدواروں کو مقابلے کے لئے میدان میں اتارا گیا ہے اور 4 دسمبر کو ہونے والے تیسرے مرحلے کے لئے 16 امیدواروں کو میدان میں اتارا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے جموں و کشمیر میں 8 مراحل میں 280 نشستوں پر ڈی ڈی سی انتخابات کا اعلان کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن (پی اے جی ڈی) کو امسال اگست میں تشکیل دیا گیا تھا۔ نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کو اتحاد کا صدر، پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نائب صدر اور پیپلز کانفرنس کے رہنما سجاد لون کو ترجمان جبکہ سی پی آئی کے رہنما یوسف تاریگامی کو کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔ سابقہ ​​ریاست جموں و کشمیر کے پرچم کو اتحاد کی سیاسی علامت کے طور پر اپنایا گیا ہے۔

ضلع ترقیاتی انتخابات رواں مہینے کی 28 تاریخ سے آٹھ مرحلوں میں جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد کیے جا رہے ہیں۔ انتخابات میں کل 280 نشستیں ہیں جن پر جموں و کشمیر کی تمام سیاسی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔ جہاں نیشنل کانفرنس، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی، پیپلز کانفرنس، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا اور دیگر جماعتیں پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن کے تحت انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی تنہا ہی میدان میں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.