جموں و کشمیر میں جاری ڈی ڈی سی انتخابات کے پانچویں مرحلے کی ووٹنگ آئندہ کل ہوگی۔ جنوبی کشمیر کے چاروں اضلاع میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سُست رفتار انٹرنیٹ خدمات کو معطل کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام، شوپیاں، اننت ناگ اور پلوامہ میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر انٹرنیٹ خدمات معطل کر دیا گیا ہے۔
بتا دیں کہ جموں و کشمیر میں جاری ڈی ڈی سی انتخابات کے پانچویں مرحلے کی ووٹنگ کل ہوگی۔ پہلے چار مرحلوں کے لیے پرُامن طریقے سے ووٹنگ ہوئی اور ووٹنگ کے دوران کسی بھی طرح کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔