ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات: پہلے مرحلے کے لیے انتخابی مہم اختتام پذیر - مہاجروں کے لیے خصوصی پولنگ مراکز قائم

ریاستی انتخابی کمشنر کے کے شرما نے جموں اور ادھم پور میں مہاجروں کے لیے خصوصی پولنگ مراکز قائم کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ وہ آئندہ ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لے سکیں۔

ڈی ڈی سی انتخابات: پہلے مرحلے کے لیے انتخابی مہم اختتام پذیر

author img

By

Published : Nov 27, 2020, 11:43 AM IST

جموں و کشمیر میں آئندہ ضلعی ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) کے پہلے مرحلے کے انتخابات اور بلدیاتی اداروں کے ضمنی انتخابات کے لئے انتخابی مہم جمعرات کی شام کو ختم ہوگئی۔

اس مرحلے میں 1475 امیدواروں کی تقدیر کے فیصلے کے لئے ووٹنگ ہفتے کی صبح 7 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوگی۔

عہدیداروں نے بتایا کہ انتخابی مہم پرامن طریقے سے عمل میں آئی اور اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

انہوں نے بتایا کہ 1،475 امیدواروں میں سے 296 امیدوار مرکزی علاقہ میں پہلی بار ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان امیداواروں میں 172 وادیٔ کشمیر سے اور 124 جموں خطے سے ہیں۔

عہدیداروں نے بتایا کہ آٹھ مرحلہ وار ڈی ڈی سی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 43 حلقوں میں رائے شماری کی جائے گی جس میں 25 کشمیر میں اور 18 جموں میں ہوں گے۔

شرما نے کہا کہ انہوں نے جموں اور ادھم پور میں کشمیری تارکین وطن کے لئے خصوصی پولنگ اسٹیشن قائم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.