ETV Bharat / state

Apni Party In Srinagar ڈی ڈی سی ممبر منظور گنائی حامیوں کے ہمراہ اپنی پارٹی میں شامل

ڈی ڈی سی ممبر آری پل ترال منظور احمد گنائی نے آج سینکڑوں ورکروں کے ساتھ جموں وکشمیر اپنی پارٹی میں شمولیت کی۔اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد منظور گنائی نے کہاکہ عوام کی خدمات کرنے کے مقصد سے اس پارٹی میں آیا ہوں ۔امید کرتا ہوں کہ مقامی باشندے ہمیں حمایت کریں گے

author img

By

Published : May 20, 2023, 7:58 PM IST

ڈی ڈی سی ممبر منظور گنائی اپنے حامیوں کے ہمراہ اپنی پارٹی میں شامل

سرینگر: مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں بھی دل بدل کا کھیل میں بھی زبردست تیزی آئی ہے۔اسی ضمن میں ڈی ڈی سی ممبر آری پل ترال منظور احمد گنائی نے آج سینکڑوں ورکروں کے ساتھ جموں وکشمیر اپنی پارٹی میں شمولیت کی۔ پارٹی کے ہیڈ کوارٹر میں ان کو پارٹی کے نایب صدر غلام حسن میر، ظفر اقبال منہاس، منتظر محی الدین حاجی پرویز ۔غلام محمد میر اور دیگر لیڈروں نے انھیں پارٹی میں شمولیت کرنے پر خیرمقدم کیا۔

اطلاعات کے مطابق ترال کے آری پل سے تعلق رکھنے والے ڈی ڈی سی ممبر منظور احمد گنائی نے آج اپنے سینکڑوں ورکروں کے ہمراہ جموں وکشمیر اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر آج اپنی پارٹی نے سرینگر ہیڈ افس میں ایک تقریب کا اہتمام کیا تھا جس میں پارٹی کے سینئر لیڈران نے شرکت کی۔ اس موقع پر کئ پارٹی لیڈران نے پارٹی کے منشور کے حوالے سےمفصل بات کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ منظور گنائی کی شمولیت سے جنوبی کشمیر میں پارٹی مضبوط ہوگی۔اس موقع پر منظور گنائ نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ وہ تن من کے ساتھ پارٹی کے لیے کام کریں گے کیونکہ وہ زمینی سطح سے جڑا ہوا، ورکر ہے اور اپنی پارٹی کے ایجینڈے کو گھر گھر پہنچانے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:J&K Pradesh Congress Committee ڈی ڈی سی ممبران اور درجنوں سرپنچ کی کانگریس میں شمولیت

واضح رہے کہ منظور گنائی نے حال ہی میں پی ڈی پی سے کنارہ کشی اختیار کی تھی۔میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے منظور گنائی نے بتایا کہ کافی سوچ کے بعد انہوں نے اپنی پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہےکیونکہ مجھے لگتا ہے کہ یہ پارٹی سچ کی سیاست کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.