خطہ کشمیر میں دوپہر ایک بجے تک ووٹنگ کی شرح 32.41 فیصد رہی جبکہ جموں میں 59.90 پولنگ درج کی گئی۔ مجموعی طور پر جموں و کشمیر میں 47.43 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔
کشمیر میں سب سے کم پولنگ ضلع شوپیاں میں درج کی گئی جہاں پولنگ کی شرح 5.20 فیصد رہی جبکہ ضلع بانڈی پورہ میں سب سے زیادہ 58.78 فیصد پولنگ درج کی گئی۔
اسی طرح سے خطے جموں کے ضلع پونچھ میں سب سے زیادہ 69.92 پولنگ ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے کم ضلع رامبن میں 57.93 فیصد پولنگ درج کی گئی۔
خطہ کشمیر کے پلوامہ میں ووٹنگ کی شرح 9.37 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ضلع بڈگام کے دو حلقوں میں آج ووٹنگ ہو رہی ہے، اب تک یہاں ووٹنگ کی شرح 39.48 درج کی گئی۔
ضلع بانڈی پورہ میں 58.78 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ ضلع اننت ناگ میں 18.81 ، بارہمولہ میں 49.50، کولگام میں 14.32، شوپیاں میں 5.20، کپواڑہ میں 42.19، ضلع گاندربل میں 41.60 پولنگ ریکارڈ کی گئی۔
وہیں خطے جموں کے ضلع کتشواڑ میں 61.01 فیصد ضلع سانبہ میں 64.90، ریاسی میں 58.89، راجوری میں 61.38، پونچھ میں 69.92، کھٹوعہ میں 59.35، رامبن میں 57.93 اور ادھمپور میں 58.69، ضلع ڈوڈہ میں 50.13 جموں میں 58.81 پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ چھٹے مرحلے میں 31 حلقوں میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ اور ان کے لیے 295 امیدوار قسمت آزما رہے ہیں