ETV Bharat / state

DDC Chairperson Tazeem Akhter پونچھ میں ڈی ڈی سی چئیرپرسن کے ہاتھوں منی اسپورٹس اسٹیڈیم کا افتتاح

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقہ سیکلو میں ضلع ترقیاتی کونسل چیرمین پونچھ تعظیم اختر کے ہاتھومنی اسپورٹس اسٹیڈیم کا افتتاح ہوا۔ اس موقعے پر بی ڈی سی ساتھرہ فریدہ بی متعلقہ سرپنچ رشید جٹ و دیگر سیکلو کے معزز لوگ موجود رہے۔

پونچھ میں ڈی ڈی سی چئیرپرسن کے ہاتھوں منی اسپورٹس اسٹیڈیم کا افتتاح

author img

By

Published : Jul 20, 2023, 1:08 PM IST

پونچھ میں ڈی ڈی سی چئیرپرسن کے ہاتھوں منی اسپورٹس اسٹیڈیم کا افتتاح

منڈی: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس ساتھرہ کی جانب سے یہاں کرکٹ ٹورنامنٹ کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس میں زون ساتھرہ اور زون منڈی کی دس ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس حوالے سے متعلقہ سرپنچ رشید جٹ و ہاشمی یوتھ کلب کے چیرمین سرفراز احمد نے کہا کہ گذشتہ کئی عرصہ سے نوجوانوں کی یہ دہریانہ مانگ تھی کہ منڈی میں یوتھ کے لیے کھیل کا میدان فراہم کیا جائے تاکہ یوتھ کو منشیات سے بچایا جاسکے۔

محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کی جانب سے سیکلو کے مقام پر منی اسپورٹس اسٹیڈیم بنایا گیا ہے۔ اس سے پنچائیت سیکلو ہی نہیں بلکہ منڈی تحصیل کے تمام نوجوانوں کو فائدہ پہنچے گا۔ یہاں پر کھلاڑیوں کے لیے پانی کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ یہاں پر نوجوانان کو کسی بھی طرح کی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ کو کھیل کٹس و کھیل کے میدان کے ارد گرد چاردیواری کے لیے فنڈز مہیا کیے جائیں تاکہ میدان کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔

یہ بھئ پڑھیں:Youth Conclave کھیلوں، ثقافتی شوز اور دیگر تہواروں کا مشاہدہ کے لیے لال درمن میں یوتھ کنکلیو

وہیں ضلع ترقیاتی کونسل چیرمین پونچھ تعظیم اختر نے کہا کہ ہماری یہی کوشش رہے گی کہ یوتھ کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ہماری یہ بھی کوشش ہے کہ سیکلو کے مقام پر محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام ایک پارک بنائی جائے۔ جس سے علاقہ کے لوگوں اور بلخصوص یوتھ کو روزگار کے مواقع میسر ہونگے‌۔ جس سے زیادہ سے زیادہ یوتھ اس جانب راغب ہوگی اور منشیات سے دور رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.