اننت ناگ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع کے ضلع اننت ناگ ڈی سی سعید فخرالدین حامد نے میڈیکل کالج کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے کالج میں کام کاج کا جائزہ لیا اور وہاں آن ڈیوٹی ملازمین کے ساتھ میڈیکل کالج کی موجودہ صورتحال کو لے کر تبادلہ خیال کیا۔ ڈپٹی کمشنر سعید فخرالدین حامد نے دورہ میڈیکل کالج کی طبی و انفراسٹرکچر کا جائزہ لیا جب کہ ہسپتال میں میں داخل مریضوں اور تیمارداروں سے بھی بات چیت کی۔ تیمارداروں نے ہسپتال میں درپیش مسائل سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔
ذرائع ابلاغ سے وابستہ نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اننت ناگ سید فخرالدین حامد نے کہا کہ میڈیکل کالج اننت ناگ میں مریضوں کی کافی زیادہ بھیڑ رہتی ہے لیکن یہاں موجود ڈاکٹرز تندہی سے کام کرتے ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کو کسی طرح کی دشواریوں کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: School Building اسکول کی ٹوٹی عمارت انتظامیہ کی عدم توجہی کا شہار
انہوں نے ہسپتال میں بیماروں ارو تیمارداروں کے لیے تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال میں انفراسٹریکچر کے لحاظ سے کچھ خامیاں بھی ہیں تاہم ان خامیوں کو دور کرنے کے لیے انتظامیہ ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ اس موقعے پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ملک عابد بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔