ETV Bharat / state

حاملہ ڈی ڈی سی ممبر نے اپنی رہائش گاہ میں حلف لیا

جموں و کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار منعقد کیے گئے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) کے انتخابات میں منتخب ہوئے ممبران کو گزشتہ روز متعلقہ ضلعی افسران نے حلف دلایا۔

حاملہ ڈی ڈی سی ممبر نے اپنی رہائش گاہ میں حلف لیا
حاملہ ڈی ڈی سی ممبر نے اپنی رہائش گاہ میں حلف لیا
author img

By

Published : Dec 29, 2020, 9:38 AM IST

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں پیر کے روز ایک حاملہ ڈی ڈی سی ممبر کو ان کی رہائش گاہ میں حلف دلایا گیا۔

وادی کشمیر میں گزشتہ روز 137 نو منتخب ڈی ڈی سی ممبران نے ملک کے آئین اور خودمختاری کو برقرار رکھنے کا حلف اٹھایا تھا جس کے نتیجے میں پنچایتی راج نظام کے تیسرے درجے کی تشکیل ہوئی تھی۔

سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ سرینگر کے ڈپٹی کمشنر شاہد اقبال چودھری نے حلف برداری کے لئے شہر کے علاقے ہارون میں ایک نو منتخب ڈی ڈی سی ممبر رضوانہ بانو کی رہائش گاہ کا دورہ کیا کیونکہ وہ ایس کے آئی سی سی میں منعقد سرکاری حلف برداری تقریب میں شریک نہیں ہوسکیں۔

انہوں نے کہا کہ اراکین نے خدا کے نام پر حلف اٹھایا اور انہوں نے آئین کے ساتھ سچے عقیدے اور وفاداری کا مظاہرہ کرنے اور ملک کی خودمختاری کو برقرار رکھنے کا عہد کیا۔

حاملہ ڈی ڈی سی ممبر نے اپنی رہائش گاہ میں حلف لیا
حاملہ ڈی ڈی سی ممبر نے اپنی رہائش گاہ میں حلف لیا

عہدیداروں نے بتایا کہ حلف برداری کی تقریب کے بعد اب ڈی ڈی سی چیئرمینز کے انتخاب کے لئے تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور جلد ہی اس کے لئے نوٹیفکیشن جاری کر دئے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنرز نے ڈی ڈی سی ممبروں کو اپنے فرائض اور کردار سے آگاہ کیا اور انہیں متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.