گاندربل: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے ترقیاتی کمیشنر نے ون اسٹاف سینٹر کا دورہ کرکے جاری کام کاج کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہاکہ ون استاف سینٹر کے کام تش بخش ہے اور اس مزید بہتری کی گنجاش ہے اس سے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔ دورے کے دوران ڈی سی نے گاندربل میں سینٹر کی طرف سے کئے جار ہے کاموں کو سرا با۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے بے سہارا اور مصیبت زدہ خواتین کو ضروری مدد اور خدمات فراہم کرنے میں OSC ٹیم کی کوششوں اور لگن کو بھی سراہا۔ کمیشنر موصوف نے او ایس سی کو ہدایت کی کہ کلب کے حوالے سے مزید آگاہی کیمپ لگائے جائیں۔ انہوں نے اس اقدام کے بارے میں بیداری پھیلانے کی اہمیت پر زور دیا۔ اس کا مقصد خواتین کو با اختیار بنانا اور ان کے لیے ایک محفوظ اور معاون ماحول پیدا کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Assessment Camp at Mandi Tehsil منڈی میں جسمانی طور پر معذور افراد کے لئے کیمپ کا انعقاد
ڈی سی نے سکھی کلب کو بڑھانے کے لیے اس میں مزید خواتین ممبران کو شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈی سی کی طرف سے اہم ہدایات میں سے ایک ضلع کے تمام تھانوں میں بھی ہورڈنگز لگا نا تھا۔ اس اقدام کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کلب کے بارے میں معلومات ان خواتین کو آسانی سے دستیاب ہوں جو پولیس سے مدد اور تعاون حاصل کرتی ہیں۔