دورہ کے دوران ڈی سی بڈگام نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ قرنطینہ میں رکھے گئے افراد کے کھانے پینے کا خاص خیال رکھے اور اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی ۔
ڈی سی بڈگام نے پہلے خانصاحب میں کووڈ سینٹرز کے لیے 10 لاکھ واگزار کئے ہیں جس کو سی ایم او بڑگام ڈاکٹر نذیر احمد کو خرچ کرنے کی ہدایات دی گئی ہےْ۔ اِن میں ؤلنیس سنٹر ٹی آر سی دودھ پتھری اور ڈگری کالج خانصاحب بھی شامل ہے۔ اسرقم سے ان سنٹیرز میں ضرورت کے مطابق چیزیں وغیرہ لائی جائے گی۔
اِس کے علاوہ ضلع انتظامیہ کی سخت ہدایت دی گئی کہ وہ کھانے پینے میں کس بھی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور اس کے ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ قرنطینہ میں ہر فرد کے لیے 225 روزانہ کے حساب سے خرچہ رکھا گیا ہے۔ اس میں شفافیت رکھنا لازمی ہے۔ وہیں ضلع میں 1500 سے زائد غیر ریاستی مزدوروں کو بھی مختلف مقاموں پر قائم لنگر میں مفت کھانا دستیاب رکھا گیا ہے۔
یہ دورہ ترقیاتی کمشنر نے لوگوں کی طرف سے شکایات موصول ہونے کی پاداش میں کیا جس میں لوگوں نے بڈگام ضلع انتیظامہ پر قرنطینہ میں رکھے گئے افراد کو غیر معیاری کھانا دیا جا رہا ہے اور یہ مراکز بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔
ڈی سی بڈگام نے تحصیلداروں، طبی عملے، بی ایم اوز، ایس ڈی ایمز ؤ ضلع انتظامیہ کے شکریہ ادا کیا اور اس وبا کے وقت ایمانداری اور لگن سے کام کرنے کی تلقین کی اور کسی بھی قسم کی شکایات پر بر وقت کاروائی کرنے کے ہدایات دی۔