بڈگام: وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے ڈپٹی کمشنر ایس ایف حامد نے بیک ٹو ولیج پروگرام کے تحت ضلع کے اچھگام پنچایت حلقوں کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔DC Budgam Takes Stock Of Progress Of B2V4 Works In Central Kashmirs Budgam District
بڈگام ضلع کے ڈپٹی کمشنر نے گرلز ہائی اسکول (اچھگام )میں بیک ٹو ویلج فیز IV پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے مقامی پی آر آئی ایس کے ساتھ ایک خصوصی میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں صدر بی ڈی سی بڈگام، غلام حسن خان، سرپنچوں، پنچوں اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ اس میٹنگ میں متعلقہ افسران نے بتایا کہ دونوں پلے فیلڈز کی ترقی کا کام زور و شور سے جاری ہے جبکہ پائپ لائن پر ریٹرو فٹنگ اور ڈبلیو ایس ایس کی اپ گریڈیشن کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
ڈی سی نے اچھگام کے ان پنچایت حلقوں میں تمام نشاندہی شدہ جگہوں پر اندرونی گلیوں اور بائی لین سمیت سڑکوں کی ترقی کے ساتھ ساتھ صاف صفائی کے کاموں پر زور دیا۔بجلی کے کھمبوں، ٹرانسفارمرز، ٹرانسمیشن لائنوں کی منتقلی کا بھی جائزہ لیا۔
مزید پڑھیں:Block Diwas In Budgamضلع بڈگام میں بلاک دیوس کا انعقاد
ڈی سی نے کہا کہ B2V4 پروگرام کے دوران مقامی لوگوں کے مختلف مطالبات پر تبادلہ کیا۔اس کے ساتھ ساتھ پرنسپل سکریٹری، ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ دھیرج گپتا نے اس میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے مقامی باشندوں کے جلد سے جلد مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔اس موقع پر ڈی سی نے مختلف مقامی وفود سے بھی ملاقات کی ۔DC Budgam Takes Stock Of Progress Of B2V4 Works In Central Kashmirs Budgam District