ETV Bharat / state

DC Budgam Flags Off Run For Unity ڈی سی بڈگام نے ڈی سی آفس تک "رن فار یونٹی" کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا - مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر

ضلع بڈگام میں راشٹریہ ایکتا دیوس یعنی قومی اتحاد کے موقع پر ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) بڈگام اکشے لبرو نے ایس ایس پی بڈگام الطاہر گیلانی کے ساتھ آج ریلوے اسٹیشن بڈگام پر رن ​​فار یونٹی پروگرام کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

ڈی سی بڈگام نے ڈی سی آفس تک "رن فار یونٹی" کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 31, 2023, 8:09 PM IST

ڈی سی بڈگام نے ڈی سی آفس تک "رن فار یونٹی" کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

بڈگام:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں راشٹریہ ایکتا دیوس یعنی قومی اتحاد کے موقع پر ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) بڈگام اکشے لبرو نے ایس ایس پی بڈگام الطاہر گیلانی کے ساتھ آج ریلوے اسٹیشن بڈگام پر رن ​​فار یونٹی پروگرام کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

ضلع انتظامیہ بڈگام کی طرف سے آج اس تقریب کا انعقاد کیا گیا تاکہ شہریوں میں اتحاد اور یکجہتی کے جذبات کو فروغ دیا جا سکے۔ ریلوے اسٹیشن بڈگام سے شروع ہونے والی اور بہشت زہرہ پارک میں اختتام ہونی والی رن فور یونٹی کی اس تقریب میں سول سوسائٹی کے ارکان، معزز مقامی افراد اور مختلف سکولوں کے طلباء سمیت کئی سو شرکاء نے شرکت کی۔

ایس ایس پی بڈگام الطاہر گیلانی، اے ڈی ڈی سی بڈگام ڈاکٹر اکرم اللہ ٹاک، چیف ایجوکیشن آفیسر بڈگام رومانہ قاضی اور دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی بڈگام نے شرکاء کی تعریف کی اور راشٹریہ ایکتا دیوس یعنی قومی اتحاد کے دن کو منانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

یہ بھی پڑھیں:UT Foundation Day یُوٹی فاؤنڈیشن ڈے کے حوالے سے اننت ناگ میں تقریب کا انعقاد

اختتامی تقریب کے دوران شرکاء نے ایکتا عہد کی تقریب میں بھی جوش و خروش سے شرکت کی۔ اس موقع پر اے ڈی ڈی سی بڈگام ڈاکٹر اکرم اللہ نے سالمیت اور اتحاد کا عہد کیا اور ساتھ ہی سردار ولبھ بھائی پٹیل کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.