ETV Bharat / state

DC Budgamکوآپریٹیو کو مضبوط بنانے اور پی اے سی کے کمپیوٹرائزیشن کرنے کا مطالبہ - مرکز کے زیر انتطام یوٹی جموں و کشمیر

ڈی سی بڈگام نے ضلع کوآپریٹیو ڈیولپمنٹ کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کوآپریٹیو کو مضبوط بنانے اور پی اے سی کے کمپیوٹرائزیشن کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا۔

کوآپریٹیو کو مضبوط بنانے اور پی اے سی کے کمپیوٹرائزیشن کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Jul 18, 2023, 12:57 PM IST

کوآپریٹیو کو مضبوط بنانے اور پی اے سی کے کمپیوٹرائزیشن کرنے کا مطالبہ

بڈگام:مرکز کے زیر انتطام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے ضلع ترقیاتی کمشنر اکشے لبرو نے یہاں کانفرنس ہال میں ضلع سطح کی ضلع کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی۔

کوآپریٹو موومنٹ کو زمینی سطح پر مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے ڈی سی نے ہر ضلع میں ایف پی اوز بنانے کی ہدایت کی۔ جبکہ ضلع کے 7 بلاکس میں ایف پی اوز پہلے سے موجود ہیں۔ متعلقہ ایجنسی کو ہدایات دی گئیں کہ وہ دوسرے بلاکس میں بھی اس کی تشکیل کے بارے میں متعلقہ مرکزی ایجنسی کو لکھیں اور اس کے لیے متحرک اور رجسٹریشن سمیت زمینی کام تمام بلاکس میں بیک وقت شروع کیا جائے۔

ڈی سی نے تمام پرائمری ایگریکلچر کریڈٹ سوسائٹیز (PACS) کی طرف سے ماڈل بائی لاز کو بروقت اپنانے پر زور دیا تاکہ انہیں معاشی پیداوار کے وسائل بنایا جا سکے۔ انہوں نے متعلقہ افراد کو ضلع میں فیز-1 اور فیز-2 کے تحت نیشنل کوآپریٹو ڈیٹا بیس میں ڈیٹا کو بروقت اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی۔

ڈی سی نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ضلع بڈگام کے تمام 54PACS کی سی ایس سی رجسٹریشن کو اگلے ہفتے تک مکمل کرنے کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کو بھی ہدایت کی کہ وہ رواں مالی سال کے دوران ایف پی اوز کی زیادہ رجسٹریشن کو یقینی بنائے۔ڈی سی نے سپر بازار کے آپریشن، جی ای ایم پر رجسٹریشن اور کوآپریٹو سوسائٹیوں کی تشکیل اور بحالی کا بھی جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:District Administration انتظامیہ کی جانب سے بھنگ کے خلاف مہم

ڈی سی بڈگام کے علاوہ میٹنگ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر ڈاکٹر اکرم اللہ ٹاک، جے ڈی پلاننگ، اے سی آر، چیف ایگریکلچرل آفیسر، چیف ہارٹیکلچر آفیسر، چیف اینیمل ہسبنڈری آفیسر، ایل ڈی ایم، ڈی ڈی ایم نبارڈ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کے وی کے، کوآپریٹو بینک کے نمائندوں نے شرکت کی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.