جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ہسپتالوں میں درد زہ میں مبتلا خاتون کی موت کی تحقیقات جاری ہے اور جلد ہی حقائق منظر عام پر آئیں گے۔
ان باتوں کا اظہار ڈی سی اننت ناگ بشیر احمد ڈار نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو انتظامیہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات پر یقین کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کی بڑھتے خطرات کے مدنظر اب ضلع میں لوگوں کو فیس ماسک پہننا لازمی ہے اور سرکار لوگوں کو ماسک فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی اننت ناگ نے ایس ایس پی اننت ناگ کو حاملہ خواتین کی موت کی تحقیقات کےلئے 15 دنوں تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔
ڈی سی اننت ناگ نے مزید کہا کہ ریڈ زونس سے آنے والی حاملہ خواتین کی زچگی کےلئے ضلع میں ہی سہولیات بہم رکھی جائیں گی۔ تاکہ انکو مزید دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔