ETV Bharat / state

Day Night Football اننت ناگ میں پہلی مرتبہ ڈے نائٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد

author img

By

Published : Oct 12, 2022, 2:33 PM IST

اننت ناگ میں واقع ڈسٹرکٹ فُٹبال ایسو سی ایشن اور جموں کشمیر اسپورٹس کونسل کے اشتراک سے ٹائٹانس گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ اننت ناگ کے تاریخی اسٹیڈیم میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا ڈے نائٹ فُٹبال ٹورنامنٹ تھا۔ Day Night Football

اننت ناگ میں پہلی مرتبہ ڈے نائٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد

اننت ناگ: پورے ملک کے ساتھ ساتھ کشمیر کو بھی منشیات سے پاک بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ سرکاری اور غیر سرکاری ادارے یہاں کےنوجوانوں کو نشے سے دور رکھنے کے کے مقصد سے ان کے لئے کھیل کود کے موقع فراہم کر رہے ہیں۔اسی مقصد کے تحت مختلف ٹورنامنٹوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ وہی ضلع اننت ناگ میں نہ صرف دن میں بلکہ رات میں بھی یہاں کے نوجوان کھیلتے نظر آ رہے ہیں۔Day Night Football Tournament Held In Anantnag District

ضلع اننت ناگ کے تاریخی اسپورٹس اسٹیڈیم میں پہلی مرتبہ رات کے اوقات میں ڈے نائٹ ٹائٹانس گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا۔فائنل میچ اننت ناگ ٹائٹانس اور کشمیر اوینجرس کے درمیان کھیلا گیا۔کشمیر اوینجرس نے پنالٹی کے ذریعہ کئے گئے گول کی بدولت کامیابی حاصل کی۔اس موقع پر شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود رہی جو رات کے اوقات میں فائنل مقابلے سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

ٹورنامنٹ میں وادی کے مختلف اضلاع سے 40 ٹیموں نے شرکت کی۔اس ٹورنامنٹ میں کُل 39 میچس کھیلے گئے.اس ٹورنامنٹ میں مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ بیرونی ممالک سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا تاکہ یہاں فُٹبال کو بین الاقوامی سطح پر فروغ مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں:Land Donor Awaits Compensation جل شکتی محکمہ کو اراضی دی، نوکری ملی نہ معاوضہ

فُٹبال ٹورنامنٹ کو دلچسپ بنانے اور تماشائیوں کو راغب کرنے کے لئے میچ کے دوران موسیقی کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔اس سے تماشائی مزید محظوظ ہوئے ۔لوگوں میں بھی اس کو لے کر کافی دلچسپی ہائی گئی۔شام کے بعد فُلڈ لائٹس میں میچ کا مزہ لینے کے لئے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اسپورٹس اسٹیڈیم کا رخ کیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے جج میر وجاہت، اننت ناگ منسپل کونسل کے چیئرمین ہلال احمد شاہ سمیت کئی سیول اور پولیس انتظامیہ کے افسران بھی موجود رہے۔ٹورنامنٹ کے آخر میں فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے گئے جبکہ اسپانسرز اور ذرائع ابلاغ سے وابستہ صحافیوں کو بھی مومنٹوز پیش کئے گئے۔Day Night Football Tournament Held In Anantnag District

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.