جموں کشمیر پولیس کے ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کو عسکریت پسندوں کے ساتھ گرفتار کرنے پر لیفٹنٹ گورنر جی سی مرمو کے مشیر فاروق خان نے آج جموں میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر محکمہ میں غلط لوگ ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'دیویندر سنگھ کا شمار بھی بے ایمان پولیس افسران میں کیا جائے گا جنہوں نے اپنے کام کے ساتھ دھوکہ کیا اور مُلک کو گمراہ کیا'۔
انہوں نے کہا دیویندر سنگھ جموں کشمیر پولیس کی ایمانداری کا پیمانہ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا جموں کشمیر پولیس کے افسران نے ہی اس کو گرفتار کیا جو قابل تعریف ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مزید کہا کہ جموں کشمیر پولیس پر سوالیہ نشان لگانا ٹھیک نہیں ہیں کیونکہ پولیس کے ہزاروں جوانوں نے جان دے کر بھارت کا دفاع کیا ہے۔
انہوں نے کہا ایک غلط پولیس اہلکار کے غلط ثابت ہونے سے پورا جموں کشمیر پولیس محکمہ غلط ثابت نہیں ہوسکتا
واضح رہے کہ ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کو ہفتے کے روز جموں سرینگر قومی شاہراہ پر دو عسکریت پسندوں سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔