فعہ 370 کی منسوخی کی پہلی برسی سے قبل انتظامیہ نے سرینگر اور وادی کے دیگر اضلاع میں دو دن کے لیے مکمل کرفیو نافذ کیا ہے جس دوران سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں-
سرینگر ضلع مجسٹریٹ شاہد اقبال چودھری نے اس کے متعلق پیر کے روز ایک حکمنامہ جاری کیا ہے جس میں انہوں کہا ہے کہ پولیس نے انتظامیہ کو اطلاع دی ہے کہ پانچ اگست کو علیحدگی پسند اور پاکستان کی حمایت پر چل رہے چند تنظیمیں پانچ اگست کو "بلیک ڈے" منانے کا اعلان کیا ہے-
حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ اس پس منظر میں پولیس کا مخصوص اطلاع ہے کہ اس روز پر تشدد احتجاج بڑھکنے کا اندیشہ ہے جس سے عوام کو خطرہ لاحق ہوگا، جس کے پیش نظر انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ 4 اور 5 اگست کو سرینگر میں مکمل کرفیو نافذ کیا جائے گا-
یہ بھی پڑھیں
پانچ اگست سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات پر زور
پانچ اگست سے قبل سرینگر میں دو دن کے لیے کرفیو نافذ
حکمنامے کے مطابق طبی عملے اور کووڈ 19 پر مامور عملہ کرفیو کی بندشوں سے مثتثنی رکھا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برس پانچ اگست کو بی جے پی حکومت نے جموں و کشمیر کو دفعہ 370 کے تحت حاصل خصوصی حیثیت کو ختم کرکے ریاست کو دو یونین ٹریٹریز میں منقسم کیا تھا، جس سے جموں و کشمیر میں ناسازگار صورتحال پیدا ہوئی ہے۔اس کے ردعمل میں تقریبا ایک برس بعد پی ڈی پی، نیشنل کانفرنس اور کانگرس بے ناراضگی دکھا کر اس فیصلے کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔
پی ڈی پی نے آج اعلان کیا کہ وہ پانچ اگست کو 'بلیک ڈے' منایے گے اور احتجاج بھی کریں گے۔