وادیٔ کشمیر میں انتظامیہ نے 8 اور 10 محرم کے پیشِ نظر تمام اضلاع میں سخت بندشیں نافذ کی ہیں جس دوران اضافی سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کے علاوہ سڑکوں کو سیل کیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آٹھ تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں یہ پابندی عائد کردی گئی جن میں بٹہ مالو، شہید گنج، کرن نگر، میسوما، کوٹھی باغ اور رام منشی باغ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
' وادی کشمیر میں مذہبی اجتماعات پر پابندیاں'
جمعرات کو صوبائی کمشنر پانڈورنگ کوڈبا راؤ پولے نے اس ضمن میں ہدایت جاری کی تھی کہ 10 محرم تک وادی میں بندشیں نافذ رہیں گی تاکہ اعزاداری جلوسوں کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔
انتظامیہ نے اس سے قبل ہی بارہمولہ، بانڈی پورہ اور بڈگام میں سخت بندیش عائد کی ہیں کیونکہ ان تین اضلاع میں بڑی تعداد میں شیعہ آبادی رہتی ہیں۔ بندشوں کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔