اس سلسلے میں آج جنوبی کشمیر کے ترال علاقے کے دور دراز گاؤں ززبل لام میں سی آر پی ایف کی 180 بٹالین کی طرف سے 85 کنبوں میں مفت راشن کٹس تقسیم کیے گئے اور مقامی آبادی کو کرونا وائرس کے متعلق جانکاری فراہم کی۔
مقامی لوگوں نے سی آر پی ایف کی اس کوشش کو زبردست سراہتے ہوئے کہا کہ اس دور میں غریب کنبوں کی مالی حالت متاثر ہوئی ہے اور اس وقت سی آر پی ایف کی یہ مدد کئی کنبوں کے لیے ایک امید کی کرن بن گئی ہے۔
سی آر پی ایف کی 180 بٹالین کے ایک آفیسر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے انھوں نے یہ ایک چھوٹی سی پہل کی ہے اور عوام کو اگر اور بھی مدد چاہیے تو انکے لیے سی آر پی ایف ہمیشہ تیار ہے۔
اس موقع پر ایس ڈی پی او ترال ڈاکٹر اعجاز ملک بھی موجود تھے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سی آر پی ایف کی 180 بٹالین کی طرف سے دودھ مرگ اور ڈگری کالج ترال میں بھی راشن فراہمی اور کوڈ 19 کے بارے میں جانکاری کیمپ کا انعقاد کیا گیا.