جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں پیر کے روز نیم فوجی دستے سی آر پی ایف کے اہلکار نے گولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔
سی آر پی ایف کے ترجمان پنکج سنگھ کے مطابق 'ہیڈ کانسٹیبل پنٹو ماڈل نے آج صبح سرینگر کے رام باغ علاقے میں واقع نیم فوجی دستے کے گروپ سینٹر میں خودکشی کی۔'
پنکج سنگھ نے کہا کہ 'منڈل نے اپنی سروس بندوق سے خود کو گولی ماری جس کے بعد ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ منڈل مغربی بنگال کے رہنے والے تھے۔'
یہ بھی پڑھیں
شوپیان: لشکر طیبہ کی کمین گاہ تباہ
ان کا مزید کہنا تھا کہ 'ابھی یہ وجہ واضح نہیں ہوئی ہے کہ انہوں نے یہ قدم کیوں اٹھایا۔ تاہم پولیس کو اطلاع کر دی گئی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔'
قابل ذکر ہے کہ یہ رواں مہینے میں نیم فوجی دستے کے اہلکاروں کی جانب سے کی گئی دوسری خودکشی ہے۔ اس سے قبل رواں مہینے کی 17 تاریخ کو ڈل گیٹ میں تعینات ایک سی آر پی ایف اہلکار نے خود کو گولی مار کر اپنی جان لینے کی کوشش کی تھی۔