ETV Bharat / state

World Environment Day ترال میں عالمی یوم ماحولیات کے موقعے پر شجرکاری پروگرام

ضلع پلوامہ کے ترال میں سی آر پی ایف کے 180 بٹالین کی جانب سے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ اس مہم میں ضلع کے مختلف اسکولوں کے طلبا و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

ترال میں یعالمی وم ماحولیات کے موقع پر سی آرپی کی جانب سے پروگرام انعقاد

author img

By

Published : Jun 17, 2023, 1:51 PM IST

ترال میں یعالمی وم ماحولیات کے موقع پر سی آرپی کی جانب سے پروگرام انعقاد

ترال: مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں سی آر پی ایف کے 180 بٹالین کی جانب سے عالمی یوم ماحولیات کے موقعے پر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ اس مہم میں ضلع کے مختلف اسکولوں کے طلبا و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ پروقار تقریب میں اے ڈی سی ترال سجاد یحییٰ نقاش مہمان خصوصی تھے جب کہ 180 بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر ستیش کمار کے علاوہ، ایس ایچ او ترال عبدالرحمان، اسٹیزن کونسل ترال کے سربراہ فاروق ترالی کے علاوہ مختلف اسکولوں کے طلبہ نے بھی شرکت کی۔

اس موقعے پر ماحولیات کو بچانے کے لیے مقالات پیش کیے گئے اور اس بات کا عہد کیا گیا کہ ماحول کو صاف وشفاف رکھنے میں ہر ایک اپنا کردار ادا کرے گا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اے ڈی سی ترال سجاد یحییٰ نے بتایا کہ عالمی ماحولیات کے حوالے سے پروگرام منعقد کرنے کا مقصد یہ ہے کہ سماج کا ہر شہری ماحول کو صاف رکھنے کا وعدہ کرے۔ عام آدمی اگر ماحولیات کے مطابق کام کرنے کی کوشش کرے گا تو آب ہوا میں مثبت تبدیلی آ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Parents Protest گورنمنٹ مڈل سکول کنجا کی اسکول انتظامیہ پر طلباء کے والدین برہم

سی آر پی ایف کے کمانڈنگ آفیسر ستیش کمار نے بتایا کہ عالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے آگاہی پھیلانے کے لیے سی آر پی ایف کی جانب سے ملک بھر میں اسطرح کے پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں اور اسی طرح ترال میں بھی ایک پروگرام کا اہتمام کیا ہے انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ہر دن یوم ماحولیات منائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.