انہوں نے بتایا کہ 40 ویں بٹالین میں مامور اروند جمعہ کی شام اننت ناگ کے صدر مقام میں واقع اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ انہوں نے اپنے سروس ہتھیار سے خود کو گولی مار لی۔
اروند نے سنہ 2014 میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس میں براہ راست انٹری افسر کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی تھی اور چھٹی کے بعد 14 اگست کو اپنی یونٹ میں شامل ہوگئے تھے۔
ان کی اہلیہ بھی ان کے ساتھ 20 اگست کو ان کے پاس پہنچیں۔ تفتیش میں پتہ چلتا ہے کہ افسر کے اس قدم اٹھانے کی وجہ ان کی خانگی پریشانی ہے۔ ان کی ازدواجی زندگی میں سب ٹھیک نہیں تھا۔
عہدیدار نے بتایا کہ ان کا تعلق تمل ناڈو کے کوئمبٹور سے تھا اور ان کی لاش ان کے آبائی شہر روانہ کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کہ اس واقعے کی تفتیش کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔