جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں دل کا دورہ پڑنے سے ایک سی آر پی ایف جوان کی موت ہوگئی۔
فوجی ترجمان کے مطابق ہلاک شدہ اہلکار کی شناخت ونود کمار کے بطور ہوئی ہے۔ ونود کمار اترپردیش سے تعلق رکھتا تھا اور وہ سی آر پی ایف کے 183 بٹالین پولیس لائنز پلوامہ میں تعینات تھا۔ اگرچہ انہیں ضلع ہسپتال پلوامہ منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم وہ زندگی کی جنگ ہار گئے اور ڈاکٹروں کی ٹیم نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
دریں اثنا ضلع اسپتال پلوامہ کے حکام نے بھی اس حوالے سے تصدیق کی ہے اور کہا کہ جوان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔