شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں منگل کی صبح دل کا دورہ پڑنے سے سینٹر ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک اہلکار کی موت ہوگئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شمالی قصبہ سوپور کے وڈورہ علاقے میں منگل کی صبح سی آر پی ایف کے 92 بٹالین ہیڈ کوارٹرس پر تعینات ایک اہلکار کی دوران ڈیوٹی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ اگرچہ مذکورہ اہلکار کو فوری طور ضلع ہسپتال ہندوارہ منتقل کیا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔
ہلاک شدہ اہلکار کی شناخت کانسٹبل مکیش کمار یادو والد رگھو ناتھ سنگھ یادو ساکن ادھے پور راج گڑھ کے طور پر ہوئی ہے۔