پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں پولیس نے سوک ایکشن پروگرام کے تحت ضلع پلوامہ کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا تھا جس میں تحصیل کی 16 ٹیمیں شرکت کی۔
آج اس ٹورنامنٹ کا اخری مقابلہ گڈرو اور چندگام کے درمیان کھیلا گیا جس میں گڈرو نے جیت درج کرکے ٹورنامنٹ کا خطاب اپنے نام کر لیا۔پولیس جہاں ایک جانب منشیات مخالف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
وہیں دوسری جانب آئے روز منشیات کے کاروبار سے منسلک افراد کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کر رہی ہے، جس کا مقصد جموں و کشمیر کو منشیات سے پاک بنانا ہے۔ اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے پلوامہ پولیس نے سوک ایکشن پروگرام کے تحت ضلع پلوامہ کے سپورٹس سٹیڈیم میں ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا تھا جس میں تحصیل پلوامہ کے بچے شرکت کررہے تھے اس کرکٹ ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوانوں کو کھیل کود کی سرگرمیوں سے منسلک کرنا اور منشیات سے دور رکھنا ہے۔
اس ٹورنامنٹ کا افتتاح ایس ایس پی پلوامہ محمد یوسف نے کہا ان کے ہمراہ پولیس کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ وہی آج کی احتتمام تقریب پر بھی ایس ایس پی پلوامہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جنہوں نے کھیلاڈیوں کی حوصلہ افزائی کی۔
یہ بھی پڑھیں:Cricket Match For Women In Baramulla بارہمولہ کے سوپور میں اپنی نوعیت کا پہلا وومنز کرکٹ میچ کا اہتمام
اس موقع پر ایس ایس پی پلوامہ محمد یوسف نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جانب سے ہر سال ایک اسپورٹس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہر ضلع میں کھیل کود کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔