ممبئی کے مٹیریل آرگنائزیشن میں بھارتی بحریہ کی جانب سے ایک ماہ طویل عرصے تک قرنطینہ میں رہنے کے بعد ایران سے انخلا کیے جانے والے 44 افراد کو وادی کشمیر اور لداخ میں اپنے گھر کی اور روانہ کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق یہ افراد ایران سے 13 مارچ کو بھارت پہنچے تھے 28 مارچ کو ان سب کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی پایا گیا تھا۔ لیکن ملک غیر لاک ڈاؤن کے دوران ان کے قیام میں توسیع ہوگئی کیونکہ ان کے پاس سرینگر اور لداخ میں اپنے گھر جانے کا کوئی ذریعہ نہیں تھا۔
ممبئی میں یہ تمام افراد بحریہ کے طبی عملے کی ایک ٹیم کی نگرانی میں تھے ۔ کنزروانسی کے عملے اور دیگر عملے کی ایک ٹیم کے ذریعہ ان کی مدد کی گئی تاکہ وہ صاف صفائی، ان کے آرام اور صحت کی دیکھ بھال کریں۔ان کو فراہم کردہ کھانا سخت نگرانی میں تیار کیا جاتا تھا۔
آئی اے ایف کے طیاروں کا استعمال کرتے ہوئے ان افراد کو اپنے آبائی علاقوں میں منتقل کرنے کا انتظام کیا گیا تھا اور اتوار کے روز ایک سی-130 طیارے نے ان افراد کو واپس سرینگر روانہ کیا۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے مطابق، مہاراشٹر میں اب تک 1985 کووڈ 19 مثبت معاملات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 217 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور 149 مریض مہلک وائرس کے باعث اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔