ETV Bharat / state

وادی کشمیر میں سخت لاک ڈاؤن کا اعلان - جموں و کشمیر میں کوروناواءرس

حکام کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی اور وادی میں بندیشں کب تک رہیں گی، یہ کورونا کی صورتحال پر انحصار کرتا ہے۔

وادی کشمیر میں سخت لاک ڈاؤن کا اعلان
وادی کشمیر میں سخت لاک ڈاؤن کا اعلان
author img

By

Published : Jul 22, 2020, 1:36 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ نے کووڈ 19 سے متعلق معاملات اور اموات میں اضافے کے تناظر میں آج سے 28 جولائی تک پورے کشمیر میں دوبارہ سخت لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سرکاری عہدیداروں کا کہنا ہے کہ آج سے 28 جولائی تک کووڈ 19 وبائی مرض کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

کشمیر میں کووڈ 19 سے مزید دو اموات

ایک عہدیدار نے بتایا کہ بندشیں برقرار رکھنے یا لاک ڈاون میں نرمی کے بارے میں مزید فیصلے اس بات پر منحصر کیے جائیں گے کہ وادی میں صورتحال کس طرح رہے گی۔

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 14650 کے قریب پہنچ چکی ہے جن میں 6122 ایکٹیو پازیٹو کیسز ہیں۔

وادی کشمیر کے کئی ڈاکٹروں اور سول سوسائٹی کے اراکین نے انتظامیہ سے لاک ڈاؤن کو دوبارہ نافذ کرنے کی اپیل کی تھی تاکہ اس وائرس کے بڑے پیمانے پر پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.