ETV Bharat / state

کووڈ 19: سی آر پی ایف اہلکار سمیت 11 افراد کی موت

وادی کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہونے والے 11 افراد میں سی آر پی ایف کا ایک جوان بھی شامل ہیں۔ ان اموات کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں اموات کی تعداد 594 ہوگئی۔

سی آر پی ایف اہلکار سمیت 11 افراد کی موت

author img

By

Published : Aug 21, 2020, 7:41 AM IST

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئی اموات کی تعداد 187 ہوگئی ہے۔ ایک صحت اہلکار نے بتایا کہ سی آر پی ایف اہلکار جو سرینگر شہر کے شیو پورہ علاقے میں تعینات تھا، انہیں تشویشناک حالت میں ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں داخل کرایا گیا اور کچھ ہی گھنٹوں بعد اس کی موت ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ مزکورہ مریض کو نمونیا اور شدید سانس کی تکلیف تھی۔ وہ دسواں سکیورٹی فورسز کا اہلکار ہے جو وادی کشمیر میں اس وائرس کے شکار ہوگئے۔ فوت ہونے والا سی آر پی ایف اہلکار ریاست ہریانہ سے تعلق رکھتا تھا۔

سرینگر کے رہائشی اس وائرس کی وجہ سے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ان میں راج باغ کا ایک 80 سالہ شخص جسے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، لال بازار کا 56 سالہ شخص اور سرینگر کا 57 سالہ شخص شامل ہیں۔

حکام کے مطابق اس دوران بارہمولہ کے دو رہائشیوں کی بھی کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہوگئی۔ ان میں گانٹمولہ کا ایک 62 سالہ شخص تھا جسے ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور مراز گنڈ برہما پورہ کا ایک 70 سالہ شخص جسے ایس کے آئی ایم ایس صورہ میں داخل کرایا گیا تھا۔

ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں بڈگام کے بامرو مگام سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ شخص کی موت ہوگئی جبکہ ایک اور بڈگام کی 75 سالہ خاتون جس کا تعلق ضلع کے چٹر گام علاقے تھا اس کا بھی انتقال ہوگیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.