ETV Bharat / state

کووڈ مریض کی گھر میں ہی موت

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں کووڈ مریض مبینہ طور پر گھر میں ہی دم توڑ گیا، گزشتہ جمعہ کو مذکورہ شخص کا ٹیسٹ بانڈی پورہ میں مثبت پایا گیا تھا۔

کووڈ مریض کی گھر میں ہی موت ہوئی
کووڈ مریض کی گھر میں ہی موت ہوئی
author img

By

Published : Aug 3, 2020, 2:13 PM IST

ذرائع کے مطابق سوپور نیو کالونی سے تعلق رکھنے والے پینسٹھ سالہ شخص کی پیر کے روز موت ہو گئی۔

بتایا جا رہا ہے کہ جب اس شحص کا ٹیسٹ مثبت پایا گیا تو ہسپتال نہ جانے کے بجائے اس مریض کو گھر میں ہی چھپایا گیا اور اس کے علاج کے لیے ایک پرائیوٹ نرس گھر آیا کرتی تھی۔

تاہم آج صبح اس شحص کو سوپور کے سب ضلع ہسپتال میں لایا گیا مگر انہیں مردہ قرار دیا گیا۔

اس ضمن میں سوپور سب ضلع ہسپتال کے بی ایم او ڈاکٹر آصف کھانڑے نے کہا کہ 'یہ مریض کووڈ مرض میں مبتلا تھے۔ جب انہیں ہسپتال پہنچایا گیا تو وہ پہلے ہی مر چکے تھے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.