ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر110 افراد گرفتار

جموں وکشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 وبائی مرض کے پیش نظر حکومت کی جانب سے جاری لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر وادی کے تین اضلاع میں 110 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر دو مساجد سے 30 افراد گرفتار

author img

By

Published : Apr 10, 2020, 8:09 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں سمبل پولیس نے30ایسے افراد کو گرفتار کیا ہیں جو نماز جمعہ کے موقع پر دو مقامی مساجد میں جمع ہوکرلاک ڈاون کی خلاف ورزی کررہے تھے۔

لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر دو مساجد سے 30 افراد گرفتار

سمبل سوناواری کے منز محلہ اندرکوٹ اور آرم پورہ کی مساجد میں لوگوں کے ایک گروہ نے نماز جمعہ کے سلسلے میں جمع ہوکر دفعہ 188آئی پی ایل کی خلاف ورزی کی تھی۔

اس معاملے کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی اؤ سمبل ثاقب غنی لون اور ایس ایچ اؤ سمبل منیب اسلام کی قیادت میں ایک ٹیم ان علاقوں میں پہنچی جس کے دوران لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے30 افراد کو ان مساجد سے حراست میں لیا گیا۔

ایس ایچ اؤ سمبل منیب اسلام نے اس کی تصدیق کر تے ہوئے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ' یہ افراد انتظامیہ کی طرف سے عائد پابندی کے باوجود مقامی مسجد میں جمع ہوئے تھے۔ ان کے خلاف متعلقہ قانونی دفعات کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔ '

انہوں نے کہا کہ' پولیس کی جانب سے عوام الناس سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں تاکہ عوام کوروناوائرس سے کے پھیلاؤ سے محفوظ رہیں۔ لوگ پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ اس مہلک وائرس سے بچا جائے۔ 'ان کا کہنا تھا کہ پولیس لوگوں کے خاطر ایسے اقدامات اُٹھارہی ہے۔

سرینگر پولیس نے احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس تھانہ شہید گنج ، نوگام، خانیار اور پیرم پورہ کے حدود میں 7 دکانداروں سمیت 26 افراد کو گرفتار کیا ہے اور 02 گاڑیاں بھی ضبط کیں۔

وہیں ہندواڑہ میں پولیس تھانہ کالام آباد نے احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر 10 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے انتظامیہ نے لوگوں کی نقل و حمل پر مکمل پابندی عائد کررکھی ہے، یہاں تک کہ علمائے کرام نے بھی مساجد میں اجتماعی نمازوں کی ادائیگی سے اجتناب کی اپیل کر رکھی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.