مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں منگل کے روز کورونا وائرس کے 454 تازہ معاملات رپورٹ ہوئے ہیں اور اس طرح متاثرین کی کل تعداد 110،678 ہوگئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تازہ اموات میں جموں صوبے سے پانچ اور کشمیر صوبے سے تین افراد شامل ہیں۔
تازہ اموات کے ساتھ جموں و کشمیر میں کورونا کی وجہ سے اموات کی تعداد 1702 ہوگئی ہے جس میں کشمیر سے 1107 اور جموں سے 595 افراد شامل ہیں۔
سرینگر میں اب تک 418، بارہمولہ 163، بڈگام 101، پلوامہ 86، کپواڑہ 83، اننت ناگ 79، کولگام 51، بانڈی پورہ 51، شوپیاں 37، اور گاندربل میں 38 کی اموات کی اطلاع ہے۔
جموں صوبے میں جموں ضلع میں 302، راجوری 49، ڈوڈہ 56، کٹھوعہ 39، سامبا 32، ادھم پور 50، پونچھ 22، رامبن 18، کشتواڑ 18، اور ریاسی میں نو اموات ہوئی ہیں۔
منگل کو جموں و کشمیر میں نئے 454 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں کشمیر سے 237 اور جموں صوبے سے 217 شامل ہیں اور اس طرح متاثرین کی تعداد 110،678 ہوگئی ہے۔
منگل کے روز کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد میں کشمیر سے 273 اور جموں سے 230 شامل ہیں۔