جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں واقع سکمز ہسپتال میں آج کوروناوائرس میں مبتلا ایک 65 سالہ شخص کا انتقال ہوگیا۔مذکورہ شخص کا تعلق ضلع شوپیان سے ہے۔اس طرح جموں و کشمیر میں کل اموات کی مجموعی تعداد 64 ہوئی ہیں۔
سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ کوڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سے مذکورہ مریض کو 15 جون کو سکمز ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اسکمز صورہ پروفیسر فاروق جان نے مذکورہ شخص کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے بتایا اس شحص کو 15 جون کو سانس لینے کے ساتھ ساتھ بخار کی شکایت کے ساتھ داخل کیا گیا تھا۔جس کے بعد اسے وینٹیلیشن پر رکھا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس شخص کی صبح 4 بجکر 15 منٹ پر موت ہوگئی، اس کی وجہ قلبی تحویل میں آنے کی وجہ تھی۔
واضح رہے کہ مرکز کے زیر انتطام جموں و کشمیر میں 5298 کیسز میں سے 2454 فعال کیسز ہیں جبکہ 2781 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور 64 افراد کی موت ہوئی ہے جن میں سات جموں اور 57 کشمیر کے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی وادی کے 64 افراد اس وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ 15 اموات کے ساتھ ضلع سرینگر سب سے اگے جب کہ بارہمولہ میں 11، کولگام میں 8 ، شوپیان میں 7 ، اننت ناگ میں 6 ، کپواڑہ میں 5 ، جموں میں 4 ، بڈگام میں3 ، پلوامہ میں 2 جبکہ بانڈی پورہ میں ایک ، ڈوڈا میں ایک ، ادھم پور میں ایک اور راجوری میں ایک شحص کی اموات ہوچکی ہے۔