لداخ میں آج کورونا وائرس کے چھ مزید کیسزز کی رپورٹ منٖفی پائی گئی ہے۔ لداخ کے کمشنر سیکرٹری ریگزن سیھمپل نے بتایا کہ لداخ کے ضلع کرگی سے تعلق رکھنے والے چھر افراد کی رپورٹ منفی آئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جانچ کے لیے ان افراد کے سیمپلز لیے گئے تھے اور آج ان کی رپورٹ آئی ہے۔ ان سب افراد کی رپورٹ منفی پائی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لداخ میں تیرہ مثبت والے تین مریض کا منفی رپورٹ آئے ہیں اور انہیں احتیاط کے طور قرنطینہ (مشبتہ یا متاثرہ افراد کو الگ تھلگ رکھنے کا عمل) میں رکھا گیا ہے۔
لداخ میں ڈاکٹروں کی کمی کو لے کر کمیشنر سیکٹری نے جانکاری دی کہ لداخ سے دس ڈاکٹرز ڈیپوٹیشن پر لداخ سے باہر ہے اور ان کو واپس لانے کے لیے نوٹس بھی جاری کی ہے۔ واپس نہیں آنے کی صورت میں سخت کروائی کرے گی۔
واضح رہے کہ دنیا میں دہشت پھیلانے والی کورونا وائرس وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے لداخ انتظامیہ متحرک ہوگئی ہے اور علاقے میں تمام تر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کو بہتر سہولیات کے لیے ایک الگ اسپتال بنانے کا فیصلہ کیا۔
انتظامیہ نے ماہا بودی متعدد مشتبہ افراد کو ماہا بودی ہسپتال میں قائم کیے گئے قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا ہے