ETV Bharat / state

دو حاملہ خواتین کی موت کی تحقیقات کا حکم

author img

By

Published : May 4, 2020, 10:24 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں دو مختلف واقعات کے دوران مبینہ طبی عملہ کی لاپرواہی سے دو خواتین سمیت دو نوزائیدہ بچوں کی موت کے سلسلہ میں عدالت نے ضلع پولیس کو معاملات کی جانچ کرنے کا حکم دیا ہے۔

دو حاملہ خواتین کی موت کی تحقیقات کا حکم
دو حاملہ خواتین کی موت کی تحقیقات کا حکم

عدالت عالیہ نے حکم دیا ہے کہ ایس ایس پی خود جانچ کر سکتے ہیں یا کسی اور متعلقہ افسران سے بھی کرا سکتے ہیں تاہم جانچ کرنے والے افسر کا عہدہ ایس پی رینک سے کم نہ ہو۔پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 15 روز کے اندر معاملات کی جانچ مکمل کریں۔

اگر جانچ میں یہ ثابت ہوا کہ ہسپتال میں بھرتی کرنے کے دوران مریضوں کے ساتھ لاپرواہی برتی گئی ہے تو قصورواوں کو فوراً گرفتار کیا جائے گا۔واضح رہے کہ تین مئی یعنی اتوار کے روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں چند تیمار دار ایک مریضہ کی لاش کو ٹرالی پر گھر لے جا رہے تھے۔ دراصل درد زہ میں مبتلا مریضہ ضلع اننت ناگ کے سیر سالیہ علاقہ سے تعلق رکھتی تھی جس سے سب ضلع ہسپتال سیر ہمدان سے زچہ بچہ ہسپتال شیر باغ اننت ناگ منتقل کیا گیا تھا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔ خاتون کے رشتہ دوراں نے طبی عملہ پر انہیں نظر انداز کرنے اور لاش کو گھر لے جانے کے لئے ایمبولینس فراہم نہ کرنے کا الزام لگایا۔

وہیں چند روز قبل ایسے ہی ایک اور واقعہ میں طبی عملہ کی لاپرواہی سے ایک خاتون اور اس کے دو نوزائیدہ بچوں کی جان چلی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.