بانڈی پورہ میونسپل کمیٹی کے چیئرمین خورشید احمد سے ممبران نے اپنی حمایت واپس لی ہے۔
واضح رہے کہ بانڈی پورہ میونسپل کمیٹی سترہ واڈز پر مشتعمل ہے جس کے لیے گذشتہ برس کے اکتومبر میں چیئرمین کے لیے انتخابات کیے گئے تھے۔اس وقت خورشید احمد کو بانڈی پورہ میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔ تاہم ممبران نے اپنی حمایت واپس لی ہے ۔
اب بانڈی پورہ میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کے لیے از سر نو انتخابات کئے جائیں گے۔
اس دوران مونسپل کمیٹی کے ایگزکیٹو افسر نعیم احمد رضوی نے تصدیق کی کہ چیئرمین خورشید احمد سے ممبران نے اپنی حمایت واپس لی ہے۔