ETV Bharat / state

کورونا سے متعلق فرضی خبر پھیلانے پر نوجوان گرفتار - پولیس اسٹیشن بیروہ نے اس سلسلے میں سخت کارروائی

جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے بیروہ علاقے میں پولیس نے سوشل میڈیا پر فرضی خبر پھیلانے کی پاداش میں ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔

کورونا سے متعلق فرضی خبر پھیلانے پر نوجوان گرفتار

author img

By

Published : Apr 10, 2020, 6:49 PM IST

گزشتہ روز بیروہ علاقے میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک مقامی نوجوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر یہ فرضی خبر پھیلائی کہ سودی پورہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کا کوروناوائرس کا ٹیسٹ مثبت پایا گیا۔ یہ خبر آگ کی طرح علاقے میں پھیل گئی جس سے اس گاؤں اور نزدیکی گاؤں میں بھی خوف ؤ ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا۔

وہیں پولیس اسٹیشن بیروہ نے اس سلسلے میں سخت کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ نوجوان کو گرفتار کیا اور اس کے خلاف ایک ایف آئی آر بھی درج کرلیا۔

اس موقع پر پولیس نے لوگوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ فرضی خبروں اور افواہوں پر دھیان نہ دیں ۔ جو بھی شخص اس معاملے میں ملوث پایا جائے گا اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.