ETV Bharat / state

اونتی پورہ میں مزید دو علاقے ریڈ زون قرار

author img

By

Published : May 30, 2020, 9:56 PM IST

وادی کشمیر میں آئے روز کوروناوائرس کے مثبت کیسز میں اضٖافے  ہونے کے ساتھ ہی کئی علاقوں کو ریڈ زون زمرے میں شامل کیا جارہا ہے۔

اونتی پورہ میں مزید دو علاقے ریڈ زون قرار
اونتی پورہ میں مزید دو علاقے ریڈ زون قرار

جنوبی کشمیر کے تاریخی قصبہ پامپور کے لدھو علاقے سے کورونا وائرس کے دو نئے معاملات سامنے آنے کے بعد لدھو کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے جبکہ سرینگر جموں قومی شاہراہ پر واقع بارسو گاوں کو بھی ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے اعلی افسران نے متذکرہ علاقوں کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت کو معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز پلوامہ ضلع میں جن 13 افراد کے نمونے مثبت پائے گئے ہیں۔ ان میں دو لدھو پامپور سے تعلق رکھتے ہیں جس کے بعد انتظامیہ نے لدھو کو ریڈ زون قرار دیا ہے جبکہ لدھو کے نزدیکی دہیات کو بفر زون قراد دیا گیا ہے۔

ان متاثرہ افراد کے رابطے میں آئے متعدد افراد کو قرنطینہ میں لیا گیا ہے جبکہ میونسپل کمیٹی پامپور کے ملازمین نے علاقے میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا تاکہ صفائی ستھرائی معیار برقرار رکھا جائے۔

اس دوران محکمہ ہیلتھ کی سروی لاینس ٹیم گھر گھر جا کر لوگوں کی صحت کے متعلق جانکاری حاصل کر رہی ہے۔

تحصیلدار پانپور اشتیاق محی الدین نے میڈیا کو بتایا کہ مثبت کیس سامنے آنے کے بعد لدھو کو ریڈ زون قرار دیا ہے اور انتظامیہ تمام تر انتظامات کو بروئے کار لا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جوبیارہ، پدگام پورہ، اور ریشی پورہ کو بھی ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.