ترال قصبے میں بلاک ڈیولپمنٹ آفسر (بی ڈی او) کی ہدایت پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ دیہی ترقی کے ملازمین نے آج آفس احاطے میں عام لوگوں کے ساتھ ساتھ فوجیوں اور راہگیروں میں کورونا وائرس سے متعلق بیداری پھیلانے کے لیے پمفلٹ تقسیم کیے۔
اس موقع پر ملازمین گاڑیوں اور دیواروں پر کورونا وائرس کے متعلق احتیاطی پوسٹر چسپاں کرتے ہوئے نظر آئے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کو روکنے کے لیے ترال انتظامیہ نے بجہ ونی کے مقام پر آئسولیشن سینٹر بھی قائم کیا ہے۔