اطلاعات کے مطابق سرینگر کے خانیار علاقے سے تعلق رکھنے والی اس خاتون کے رشتہ داروں اور اہل خانہ کو کورنٹائن کیا گیا ہے اور اس دوران ان کے ٹیسٹ، اور جانچ پڑتال بھی کی جارہی ہیں-
واضح رہے کہ آج مذکورہ خاتون کے شوہر اور بہو دونوں کے ٹیسٹ رپورٹز منفی آئے ہیں اور اس طرح سے وادی کشمیر میں ابھی تک ایک ہی کورونا وائرس کا مثبت کیس موجود ہے-
خیال رہے محکمہ صحت انتظامیہ نے مذکورہ خاتون کے ساتھ کئ دنوں قبل ملاقات کرنے والے تمام افراد کا ٹیسٹ جانچ کے لیے بھیجے جا چکے ہیں- سکمز اسپتال کے نوڈل افسر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ خانیار سری نگر سے تعلق رکھنے والی کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون کے شوہر اور بیوی کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں-