ETV Bharat / state

کوروناوائرس: کشمیر میں مزید سات کیسز مثبت - سرینگر میں سات نئے کیسز کوروناوائرس کے لیے مثبت پائے گئے

جموں و کشمیر کے دارلحکومت سرینگر میں کورونا وائرس کے سات نئے کیسز پائے گئے۔ اس سے اب جموں و کشمیر میں اس وائرس کے معاملات کی کل تعداد 27 ہوگئی۔

کوروناوائرس: کشمیر میں مزید سات کیسز مثبت

author img

By

Published : Mar 28, 2020, 3:28 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ کے ترجمان روہت کنسل نے ٹویٹر پر ان معاملات کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ' سرینگر شہر میں کورونا وائرس کے سات مزید کیسز مثبت پائے گئے۔ چار افراد دو روز قبل تصدیق شدہ مثبت کیسز کے مریضوں کے رابطے میں تھے۔ جبکہ دیگر تین حال ہی میں ملک کے دیگر حصوں سے واپس وادی لوٹے تھے۔"

واضح رہے کہ گزشتہ روز وادی کشمیر میں مزید چھ کیسز مثبت پائے گئے۔ جن میں سے چار افراد سرینگر کے رہنے والے ہیں جب کہ دو سرحدی ضلع راجوری سے تعلق رکھتے ہیں۔

اس سے قبل وادی کشمیر میں مہلک کورونا وائرس سے متاثر 65 شخص کی موت ہوگئی تھی۔ انتقال شدہ شخص سرینگر کے ڈلگیٹ میں واقع امراض سینہ سے متعلق خصوصی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.